مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے سہالہ کے قریب نیٹو سپلائی کے آئل ٹینکرز پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم سے کم چھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ہیں۔یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش کو آیا ہے۔ پاکستان پولیس کے ایک اہلکار کےمطابق پچیس کے قریب آئل ٹینکرز جو پشاور سے آئے تھے، راولپنڈی میں واقع اٹک آئل ریفائنری پر تیل بھروانے کے لیے قطار میں کھڑے تھے کہ اس دوران چند نامعلوم مسلح افراد نے ان آئل ٹینکرز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق اس واقع میں ہلاک ہونے والے افراد آگ سے ہلاک نہیں ہوئے بلکہ اُن کے جسموں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیںواضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو صوبہ سندھ کے شہر شکارپور کے نزدیک مسلح افراد نے حملہ کر کے نیٹو سپلائی کے ستائیس آئل ٹینکرز کو تباہ کر دیا تھا۔
پاکستان
اسلام آباد کے نواحی علاقے میں نیٹو سپلائی کے آئل ٹینکرز پرحملے میں 6 افراد ہلاک
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے سہالہ کے قریب نیٹو سپلائی کے آئل ٹینکرز پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم سے کم چھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئےہیں۔
News ID 1163963
آپ کا تبصرہ